Home انٹرٹینمنٹخاتون مداح عاطف اسلم کیساتھ سیلفی لینے اسٹیج پر چڑھ گئی، دلچسپ ویڈیو وائرل

خاتون مداح عاطف اسلم کیساتھ سیلفی لینے اسٹیج پر چڑھ گئی، دلچسپ ویڈیو وائرل

by Admin
0 comments

فوٹو بشکریہ عاطف اسلم 

عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کے کراچی میں ہونے والے کنسرٹ کے دوران ایک خاتون مداح ان کے ساتھ سیلفی لینے کے لیے اسٹیج پر چڑھ گئیں۔

عاطف اسلم کے کراچی کنسرٹ کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کنسرٹ کے دوران ایک خاتون مداح اچانک اسٹیج پر چڑھ کر گلوکار کے ساتھ سیلفی بنانے لگی۔

خاتون مداح کے اس اقدام پر پہلے تو عاطف اسلم نے خوش گوار انداز میں ان کے ساتھ سیلفی بنوا لی تاکہ کسی بھی قسم کی بدمزگی نہ ہو۔

گلوکار نے ایک سیلفی بنوانے کے بعد خاتون مداح کو مزاحیہ انداز میں سلام کرتے ہوئے اسٹیج سے نیچے جانے کا اشارہ بھی دیا، لیکن جب خاتون مداح اسٹیج سے نیچے نہ اتریں اور مزید سیلفیاں لینے کی کوشش کرتی رہیں تو عاطف اسلم کو اپنی پرفارمنس روکنی پڑی اور انتظامیہ نے معاملے میں مداخلت کی۔

انتظامیہ نے مداخلت کر کے خاتون مداح کو اسٹیج سے نیچے اتارا اور پھر عاطف اسلم نےاپنی پرفارمنس کا دوبارہ آغاز کیا۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00