Home انٹرٹینمنٹہم بھی انسان ہیں، مداح پرائیویسی کا احترام کریں: جگن کاظم

ہم بھی انسان ہیں، مداح پرائیویسی کا احترام کریں: جگن کاظم

by Admin
0 comments
جگن کاظم—فائل فوٹو

معروف اداکارہ اور میزبان جگن کاظم نے ایک مداح کے ساتھ پیش آنے والے اپنے بدترین تجربے کا انکشاف کیا ہے۔

جگن کاظم گزشتہ 3 دہائیوں سے شوبز انڈسٹری سے وابستہ ہیں اور اپنی خوش مزاج شخصیت اور ذاتی زندگی پر کھل کر بات کرنے کے باعث جانی جاتی ہیں۔

اداکارہ نے حال ہی میں ایک پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی، جہاں انہوں نے ایک تکلیف دہ واقعہ شیئر کیا۔

ان کا کہنا ہے کہ اس وقت میری والدہ کی طبیعت خراب تھی اور میں شدید پریشانی میں تھی، وہ خود اسپتال جانے کی حالت میں نہیں تھیں اور میں مارکیٹ میں کسی ایسے ڈاکٹر کی تلاش کر رہی تھی جو گھر آ کر معائنہ کر سکے۔

جگن کاظم نے بتایا کہ میں اس صورتِ حال میں بہت پریشان تھی اور آنکھوں میں آنسو بھی تھے، اسی دوران ایک مداح لڑکی مجھے ویڈیو میں ریکارڈ کرنے لگی، میں ذہنی طور پر اس قدر دباؤ میں تھی کہ میں اسے روک بھی نہ سکی اور وہ لڑکی ویڈیو بنا کر چلی گئی۔

اداکارہ نے اس واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فنکار بھی انسان ہوتے ہیں اور انہیں بھی پرائیویسی کی ضرورت ہوتی ہے۔

انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ سڑکوں یا عوامی مقامات پر مشہور شخصیات کی نجی زندگی کا احترام کریں، کیونکہ وہ بھی دکھ اور خاندانی مسائل سے گزرتے ہیں۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00