Home انٹرٹینمنٹخلیل الرحمٰن قمر نے بیٹے دراب خلیل کا دعویٰ مسترد کر دیا

خلیل الرحمٰن قمر نے بیٹے دراب خلیل کا دعویٰ مسترد کر دیا

by Admin
0 comments

—فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا 

معروف پاکستانی ڈرامہ نگار خلیل الرحمٰن قمر نے اپنے سخت بیانات میں نرمی کے حوالے سے بیٹے دراب خلیل کے دعوے کو مسترد کر دیا۔

خلیل الرحمٰن قمر نے حال ہی میں ایک ویب شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُن سے یہ سوال کیا گیا کہ کیا واقعی آپ نے اپنے بیٹے دراب کے کہنے پر اپنے سخت بیانات میں نرمی کی ہے؟

اُنہوں نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ایسا بالکل نہیں ہے، بات دراصل یہ ہے کہ میں اپنی صحت کے کچھ مسائل کی وجہ سے میڈیا پر نظر نہیں آ رہا۔

ڈرامہ نگار نے مزید کہا کہ میرا اپنا ذہن ہے، میں اپنے فیصلے خود کرتا ہوں اور میں نے دراب کے لیے انٹرویوز دینا کم نہیں کیے۔

اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ میں کسی پر غصہ کرنے والا آدمی نہیں ہوں، اگر کوئی شخص میری دلیل کا جواب دینے کے لیے اچھی دلیل لے آئے تو اسے میں فوراََ قبول کرتا ہوں اور پھر سرینڈر بھی کر دیتا ہوں۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00