بلوچستان میں خواتین انٹرپرینیورز کی پہلی اے آئی لیب کا افتتاح کر دیا گیا۔
اعلامیے کے مطابق پہلے مرحلے میں 20 خواتین انٹرپرینیورز کی تربیت شروع کر دی گئی ہے، پروگرام کو تمام اضلاع تک وسعت دی جائے گی۔
وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے خواتین انٹرپرینیورز کی پہلی اے آئی لیب کے افتتاح پر مسرت کا اظہار کیا ہے۔
اُنہوں نے کہا ہے کہ دہشت گرد عناصر خواتین کو گمراہ کر کے خودکش حملہ آور بنانا چاہتے ہیں۔
وزیرِاعلیٰ بلوچستان نے یہ بھی کہا ہے کہ خواتین اور نوجوانوں کی ترقی، تعلیم اور معاشی خود مختاری اولین ترجیح ہے۔