Home اہم خبریںآسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز، پاکستانی اسکواڈ کا اعلان، بابر اعظم کی واپسی

آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز، پاکستانی اسکواڈ کا اعلان، بابر اعظم کی واپسی

by Admin
0 comments

—فائل فوٹو

آسٹریلیا کے خلاف 3 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی سیریز کے لیے پاکستان کے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا۔

شاہین شاہ آفریدی آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے انٹرنیشنل سیریز میں قومی ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ سلمان علی آغا (نائب کپتان) ہوں گے۔

16 رکنی اسکواڈ کے اہم کھلاڑیوں میں بابر اعظم، حارث رؤف، معاذ صداقت، نسیم شاہ، صاحبزادہ فرحان، عبدالصمد، ابرار احمد، شاداب خان، شامل حسین اور سفیان مقیم شامل ہیں۔

قومی ون ڈے انٹرنیشنل اسکواڈ میں احمد دانیال، عرفات منہاس کے ساتھ ساتھ محمد غازی غوری اور روحیل نذیر کو وکٹ کیپر بیٹرز کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔

عثمان خان بیماری کے باعث آسٹریلیا ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کے لیے زیرِ غور نہیں آئے جبکہ فخر زمان اور صائم ایوب انجری کے باعث بدستور ری ہیبلیٹیشن پروگرام جاری رکھیں گے۔

ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی سیریز 30 مئی سے 4 جون تک راولپنڈی اور لاہور میں کھیلی جائے گی۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00