Home اہم خبریںخواتین کرکٹرز چاہتی ہیں کہ وہاب ریاض زیادہ سے زیادہ ہمیں بولنگ کریں: عائشہ ظفر

خواتین کرکٹرز چاہتی ہیں کہ وہاب ریاض زیادہ سے زیادہ ہمیں بولنگ کریں: عائشہ ظفر

by Admin
0 comments

— تصویر بشکریہ جیو نیوز

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی بیٹر عائشہ ظفر کا کہنا ہے کہ 6 ماہ سے ورلڈ کپ کی تیاری کر رہے ہیں، کارکردگی اچھی رہے گی۔

لاہور میں پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کے کیمپ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عائشہ ظفر نے کہا کہ زمبابوے کے خلاف سیریز سے اعتماد ملا ہے، ورلڈ کپ میں بھی اسی طرح کھیلیں گے۔

عائشہ ظفر نے کہا کہ مشکل ٹیموں سے مقابلہ ہے، ہر میچ پلان اور حریف کے مطابق کھیلیں گے۔

انہوں نے کہا کہ آئرلینڈ میں سہ ملکی سیریز سے ہمیں ورلڈ کپ سے قبل کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہونے کا موقع ملے گا۔

عائشہ ظفر نے کہا کہ خواتین کرکٹرز چاہتی ہیں کہ وہاب ریاض زیادہ سے زیادہ ہمیں بولنگ کریں جس سے ہمیں فائدہ ہوگا، وہاب ریاض کی بولنگ کی وجہ سے ہمیں تیز بولنگ کی پریکٹس کا موقع مل رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈاٹ بال کو کم کرنا، اسٹرائیک تبدیل کرنا اور پاور ہٹنگ کو بہتر کرنے کی بھرپور پریکٹس کی ہے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00