Home اہم خبریںدنیا کا وہ شہر جہاں مئی میں طلوع ہوا سورج 84 دن بعد غروب ہو گا

دنیا کا وہ شہر جہاں مئی میں طلوع ہوا سورج 84 دن بعد غروب ہو گا

by Admin
0 comments

فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا 

امریکا کی ریاست الاسکا کے شہر اتکیاگ وک میں 9 مئی کو سورج طلوع ہو گیا ہے، جو اب اگلے 84 دنوں تک غروب نہیں ہو گا۔

سورج کے 84 دن بعد غروب ہونے کا مطلب یہ ہے کہ وہاں پر تقریباً اگلے 3 ماہ تک مسلسل 24 گھنٹے سورج کی روشنی نظر آئے گی اور جب 84 دن پورے ہو جائیں گے تو سورج غروب ہو جائے گا اور پھر پورا شہر کچھ مہینوں کے لیے رات کے اندھیروں میں ڈوب جائے گا۔

اتکیاگ وک کے قطب شمالی کے قریب ہونے کی وجہ سے وہاں پر دن اور رات کئی کئی ماہ طویل ہوتے ہیں۔

موسمِ گرما کے دوران شہر میں کئی مہینوں تک دن کی روشنی ہوتی ہے اور موسمِ سرما میں پورا شہر کئی مہینے تک اندھیرے میں ڈوبا رہتا ہے۔

ماہرین کے مطابق اتکیاگ وک زمین کے جس مقام پر موجود ہے، وہاں پر سورج غروب ہو جانے کے بعد بھی21 ستمبر تک رات کا مکمل اندھیرا ظاہر نہیں ہو گا۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00