Home اہم خبریںمہنگائی کیخلاف 15 مئی کو اسلام آباد میں بڑا احتجاج ہو گا: حافظ نعیم الرحمٰن

مہنگائی کیخلاف 15 مئی کو اسلام آباد میں بڑا احتجاج ہو گا: حافظ نعیم الرحمٰن

by Admin
0 comments
سیاسی رہنما حافظ نعیم الرحمان—فائل  فوٹو

امیرِ جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے پیٹرولیم مصنوعات، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں ہوش رُبا اضافے پر حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے احتجاج کا اعلان کر دیا۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا ہے کہ حکومتی پالیسیوں کے باعث مہنگائی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، عالمی مارکیٹ کے مطابق پیٹرول کی قیمت 271 روپے بنتی ہے لیکن حکومت 117 روپے لیوی اور دیگر ٹیکسز لگا کر عوام کو 401 روپے فی لیٹر پیٹرول فروخت کر رہی ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ گزشتہ 3 برس میں بجلی پر عائد ٹیکسز کی مد میں 19 کھرب روپے وصول کیے گئے جبکہ عوام کو ریلیف دینے کے بجائے بجلی اور گیس پر فکس چارجز بھی نافذ کر دیے گئے ہیں۔

حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ بھارت اور بنگلا دیش میں قیمتیں نہیں بڑھیں، سوال یہ ہے کہ جنگ کے اثرات صرف پاکستان پر ہی کیوں پڑ رہے ہیں؟

ان کا اعلان کرتے ہوئے کہنا ہے کہ جماعتِ اسلامی 15 مئی کو اسلام آباد میں مہنگائی کے خلاف بڑا احتجاج کرے گی جبکہ ہڑتال اور پہیہ جام کرنے کا آپشن بھی موجود ہے۔

امیرِ جماعتِ اسلامی نے یہ بھی کہا کہ حکومت نے 100 میں سے صرف 15 آئی پی پیز کے ساتھ معاہدوں پر بات کی ہے جبکہ باقی آئی پی پیز کے معاہدے ختم ہونے کا انتظار کیا جا رہا ہے۔ 

اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت اپنی کرپشن کے لیے آئی پی پیز معاہدوں میں توسیع کرے گی۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00