Home اہم خبریںدوسرے روز جلد وکٹیں لے کر بنگلادیشی اننگز کا خاتمہ کریں گے، محمد عباس

دوسرے روز جلد وکٹیں لے کر بنگلادیشی اننگز کا خاتمہ کریں گے، محمد عباس

by Admin
0 comments

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عباس نے کہا ہے کہ دوسرے روز ہم جلد وکٹیں لے کر بنگلادیش کی اننگز ختم کریں گے۔

ڈھاکا میں میڈیا سے گفتگو میں محمد عباس نے کہا کہ میرا نہیں خیال کہ پہلا دن مایوس کن تھا، ہم نے بڑی محنت کی، کوئی بھی ٹیم ٹاس جیتتی تو پہلے بولنگ ہی کرتی۔

انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ میچ کے پہلے دن ہم تھوڑے بد قسمت رہے کچھ مواقع پر اچھی بولنگ کی اور کچھ مواقع پر نہیں ہوئی، دوسرے روز ہم جلد وکٹیں لے کر اننگز ختم کریں گے۔

فاسٹ بولر نے مزید کہا کہ گھاس ضرور تھا لیکن اس کے نیچے پچ ڈرائی تھی موسم بھی خاصا گرم تھا، یہ ایک اچھی کرکٹ پچ ہے میں اسے بیٹنگ پچ نہیں کہوں گا۔

اُن کا کہنا تھا کہ ہم نے ہر طرح کی کوشش کی لیکن بنگلادیش کے بیٹرز کو کریڈٹ دینا چاہیے اچھی بیٹنگ کی، کرکٹ میں کبھی قسمت آپ کا ساتھ دیتی ہے تو کبھی مخالف ٹیم کا ساتھ دیتی ہے۔

محمد عباس نے یہ بھی کہا کہ جب آپ اضافی کوشش کرتے ہیں تو نو بال ہوجاتے ہیں جو کہ نہیں ہونے چاہئیں، نعمان علی سے توقع نہیں تھی کہ وہ اتنے نو بالز کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ جن بیٹرز کا ڈیبیو ہوا ہے اچھے بیٹرز ہیں ڈومیسٹک میں رنز کیے، بابر اعظم کے نہ ہونے کا نقصان ضرور ہے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00