Home اہم خبریںشوہر کی پرانی ناکارہ گاڑی نے خاتون کو کروڑ پتی کیسے بنایا؟

شوہر کی پرانی ناکارہ گاڑی نے خاتون کو کروڑ پتی کیسے بنایا؟

by Admin
0 comments

— فائل فوٹو 

امریکی ریاست میری لینڈ میں ایک خاتون کو شوہر کی پرانی ناکارہ گاڑی کی نمبر پلیٹ نے کروڑ پتی بنا دیا۔

خاتون نے اپنے شوہر کی پرانی گاڑی کی نمبر پلیٹ کے استعمال سے 50 ہزار ڈالرز یعنی 1 کروڑ 40 لاکھ پاکستانی روپے کی لاٹری جیت لی۔

لاٹری جیتنے کے بعد خاتون نے میڈیا کو بتایا کہ میرے شوہر نے گھر کے باہر برسوں سے ایک پرانی اور بالکل بے کار گاڑی کھڑی کر رکھی تھی، میں نے شوہر سے  کئی بار اس سے جان چھڑانے کا کہا تھا۔

خاتون نے بتایا کہ ایک دن میں نے گاڑی کی لائسنس پلیٹ پر نمبر دیکھے اور لاٹری کے لیے استعمال کر لیے۔

خاتون نے مزید بتایا کہ لاٹری کے لیے گاڑی کی لائسنس پلیٹ کے نمبرز کا استعمال ایک سال تک مسلسل جاری رکھا اور آخر کار لاٹری جیتنے میں کامیاب ہو گئی۔

خاتون نے یہ بھی بتایا کہ لاٹری سے جو رقم ملی ہے وہ گھریلو بلوں کی ادائیگی اور پوتے پوتیوں پر خرچ کرنے کے لیے استعمال کی جائے گی۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00