Home اہم خبریںسرد ماحول وزن کم کرنے میں مددگار ہو سکتا ہے؟ نئی تحقیق میں انکشاف

سرد ماحول وزن کم کرنے میں مددگار ہو سکتا ہے؟ نئی تحقیق میں انکشاف

by Admin
0 comments
—فائل فوٹو

ایک نئی سائنسی تحقیق میں یہ انکشاف سامنے آیا ہے کہ سرد ماحول میں رہنے یا جسم کو ٹھنڈا رکھنے سے وزن کم کرنے کی رفتار میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

یونیورسٹی آف ناٹنگھم اور لیڈن یونیورسٹی میڈیکل سینٹر کے محققین کی مشترکہ تحقیق کے مطابق مخصوص حالات میں آئس ویسٹ پہننے سے جسم میں چربی جلانے کا قدرتی عمل تیز ہو جاتا ہے۔

تحقیق میں 47 موٹاپے کے شکار افراد کو شامل کیا گیا جنہیں کنٹرولڈ ماحول میں آئس ویسٹ پہنائے گئے، نتائج کے مطابق سردی کے اثر میں آنے والے افراد میں نسبتاً تیزی سے وزن میں کمی دیکھی گئی۔

محققین کے مطابق سرد ماحول میں جسم براؤن فیٹ کو فعال کرتا ہے، جو کیلوریز کو توانائی میں تبدیل کر کے جسم کو گرم رکھنے میں مدد دیتا ہے، اس عمل کے دوران زیادہ توانائی خرچ ہوتی ہے، جس کے نتیجے میں چربی جلنے کی رفتار بڑھ سکتی ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ سردی کے باعث جسم میں کپکپی (shivering) شروع ہو جاتی ہے، جو ایک غیر ارادی عمل ہے اور اس دوران بھی اضافی کیلوریز استعمال ہوتی ہیں۔

تحقیق کی سربراہ ڈاکٹر ماریٹ بون کے مطابق یہ اپنی نوعیت کی ابتدائی تحقیقات میں سے ایک ہے جو موٹاپے کے شکار افراد پر سردی کے طویل مدتی اثرات کا جائزہ لیتی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ سرد ماحول جسم کو براؤن فیٹ فعال کرنے اور پٹھوں کو متحرک رکھنے پر مجبور کرتا ہے، جس سے توانائی کا استعمال بڑھ جاتا ہے۔

تاہم ماہرین نے واضح کیا ہے کہ اس طریقے کو وزن کم کرنے کا واحد یا مکمل حل نہیں سمجھا جانا چاہیے اور مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00