Home انٹرٹینمنٹسلمان خان کا حیران کن انکشاف

سلمان خان کا حیران کن انکشاف

by Admin
0 comments
—فائل فوٹو 

بالی ووڈ سُپر اسٹار سلمان خان نے انکشاف کیا ہے کہ میں نے اپنے پورے فلمی کیریئر میں کبھی کسی فلم کا مکمل اسکرپٹ نہیں پڑھا۔

ایک حالیہ انٹرویو میں سلمان خان نے انکشاف کیا کہ میں نے آج تک کبھی کسی فلم کا مکمل اسکرپٹ نہیں پڑھا، ہاں البتہ میں نے اسکرپٹ لکھا ضرور ہے۔

اداکار کے مطابق وہ فلم کی کہانی کا انداز، جذبات اور پیسہ بنانے کی صلاحیت دیکھ کر فیصلہ کرتے ہیں جبکہ مکمل اسکرپٹ پڑھنے سے گریز کرتے ہیں تاکہ زیادہ سوچ بچار میں نہ پڑ جائیں۔

سلمان خان نے اپنی مہنگی گھڑیوں کے چرچے پر بھی ردِعمل دیا ہے۔

اُنہوں نے ایک سوال کے جواب میں مزاحیہ انداز میں کہا کہ جو گھڑیاں میں پہنتا ہوں، ضروری نہیں کہ وہ گھڑی میری اپنی ہو، بلکہ میں اکثر اپنے دوستوں کی گھڑیاں بھی پہن لیتا ہوں۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00