پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے فٹنس اور ہیلتھ جم کے اوقات کار بڑھانے کا مطالبہ کر دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پیغام جاری کرتے ہوئے جم اور فٹنس مراکز کے اوقات کار میں 1 گھنٹے کے اضافے کی درخواست کر دی۔
انہوں نے سوشل میڈیا پر وزیرِ اعلی پنجاب مریم نواز کے نام اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ کاروبار کے لیے اوقات کار کا تعین کرنا اچھی چیز ہے، تاہم فٹنس اور جم کے حوالے سے اوقات کار خصوصی توجہ چاہتے ہیں۔
سابق کپتان نے مزید لکھا ہے کہ بہت سے دفتری اوقات میں کام کرنے والے افراد صرف ڈیوٹی کے بعد ہی جم کا رخ کرتے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی لکھا ہے کہ صحت بھی خوراک کی طرح بنیادی اہمیت رکھتی ہے، لہٰذا جم کے اوقاتِ کار کو رات 10 بجے تک بڑھائیں تاکہ پاکستان فٹ رہے۔