Home اہم خبریںوزیرِ دفاع خواجہ آصف کی افغان طالبان حکومت کو وارننگ

وزیرِ دفاع خواجہ آصف کی افغان طالبان حکومت کو وارننگ

by Admin
0 comments
وزیرِ دفاع خواجہ آصف—فائل فوٹو

وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے افغانستان کی طالبان حکومت کو وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ جو دہلی کے ساتھ کیا، وہی کابل کے ساتھ کریں گے۔

قومی اسمبلی میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ کابل حکومت بھارت کی پراکسی بنی ہوئی ہے، کابل ہمیں دہشت گردی روکنے کی یقینی دہانی نہیں کروا رہا۔

انہوں نے کہا کہ دہلی اور کابل میں کوئی فرق نہیں، چاہے مشرقی سرحد ہو یا مغربی، اس وقت دونوں سرحدوں پر ایک ہی دشمن ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ہم نے 3 ملکوں کے ساتھ مل کر ان کو سمجھانے کی بہت کوشش کی، قطر ، سعودی عرب اور ترکیہ نے بھی مذاکرات میں ہمارا ساتھ دیا۔

خواجہ آصف نے کہا کہ پاک فوج غیر مشروط شہادتیں دے رہی ہے، اگر کوئی بچہ سرحد پر جا کر اپنی جان دیتا ہے اس کی شناخت پاکستان ہوتی ہے۔

وزیرِ دفاع کا کہنا ہے کہ لمبے عرصے تک کے پی حکومت کا تعاون نہیں تھا تاہم اب ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان سب کو معرکہ حق کی تقریب میں بلایا گیا کوئی نہیں آیا، ان کا نام نہیں لینا چاہتا جنہیں بلایا گیا۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00