Home انٹرٹینمنٹصنم سعید کا کانز فلم فیسٹیول میں روایتی لباس میں ڈیبیو مرکز نگاہ

صنم سعید کا کانز فلم فیسٹیول میں روایتی لباس میں ڈیبیو مرکز نگاہ

by Admin
0 comments
–تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا

پاکستانی اداکارہ صنم سعید نے عالمی شہرت یافتہ کانز فلم فیسٹیول 2026ء میں شاندار انداز میں ڈیبیو کرتے ہوئے اپنی روایتی ثقافتی پہچان کو دنیا بھر میں اجاگر کردیا۔

صنم سعید نے کانز کے ریڈ کارپٹ پر روایتی لباس زیب تن کیا، جس میں مشرقی ثقافت اور جدید فیشن کا حسین امتزاج نمایاں تھا، ان کی سادہ مگر باوقار شخصیت نے عالمی فیشن کے درمیان منفرد توجہ حاصل کی۔

79ویں کانز فلم فیسٹیول میں شرکت کے بعد اداکارہ نے انسٹاگرام پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ لمحہ میرے لیے اعزاز سے کم نہیں۔

انہوں نے لکھا کہ میں اس بار کسی فلم ٹیم یا برانڈ ایمبیسیڈر کے طور پر نہیں گئی، بلکہ ایک جنوبی ایشیائی خاتون کے طور پر پاکستان، ہماری ثقافت اور ہنر کی نمائندگی کرنے گئی تھی۔

صنم سعید نے مزید کہا کہ میں پاکستان کی ان خواتین کی نمائندگی کرنا چاہتی تھی جو ماضی میں اس صنعت کا حصہ رہیں، جو آج موجود ہیں اور جو مستقبل میں آئیں گی، حتیٰ کہ ان خواتین کی بھی جو پسِ منظر میں رہ کر کام کرتی ہیں مگر نظر نہیں آتیں۔

اداکارہ نے اپنے لباس کے لیے پاکستانی ڈیزائنر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ روایتی ہنر کو جدید انداز میں پیش کیا گیا، جس نے میرے لک کو خاص بنا دیا۔

دوسری جانب محب مرزا نے بھی اپنی اہلیہ کی اس کامیابی پر فخر کا اظہار کیا۔

 انہوں نے کہا کہ مجھے تم پر بے حد فخر ہے، تمہارا مقصد اور جذبہ دل کو چھو جاتا ہے۔

صنم سعید نے اپنی یہ شرکت پاکستان کی لیجنڈری اداکارہ شمیم آرا کے نام بھی کی، جنہوں نے فلم انڈسٹری میں خواتین کے لیے نئی راہیں ہموار کیں۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00