Home انٹرٹینمنٹشان شاہد کی فلم ’سائیکو‘ کا دھماکے دار ٹریلر جاری، فلم عیدالاضحیٰ پر ریلیز ہوگی

شان شاہد کی فلم ’سائیکو‘ کا دھماکے دار ٹریلر جاری، فلم عیدالاضحیٰ پر ریلیز ہوگی

by Admin
0 comments
—جنگ فوٹو

کراچی میں سپر اسٹار شان شاہد کی نئی فلم ’سائیکو‘ کی شاندار تقریبِ رونمائی منعقد ہوئی جہاں فلم کا سنسنی خیز ٹریلر جاری کردیا گیا۔ 

تقریب میں سونیا حسین، میرا، شبیر جان سمیت شوبز شخصیات نے شرکت کی اور محفل کو چار چاند لگا دیے۔

فلم ’سائیکو‘ ایک تھرل اور ایکشن سے بھرپور کہانی ہے جو اہم سماجی اور نفسیاتی مسائل کو اجاگر کرتی ہے، ٹریلر نے حاضرین کی بھرپور توجہ حاصل کی اور شائقین نے اسے بےحد پسند کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اداکارہ میرا نے کہا کہ شان شاہد نے ان کی خواہش پر فلم کی ہدایت کاری کی اور فلم کا ہر منظر سسپنس اور دلچسپی سے بھرپور ہے، 

اُنہوں نے تمام فنکاروں کی اداکاری کو بھی سراہا۔

اداکارہ سونیا حسین کا کہنا تھا کہ ’سائیکو‘ دنیا بھر میں کامیابی حاصل کرے گی۔

ان کے مطابق شان شاہد نے اداکاری کے ساتھ ہدایت کاری میں بھی اپنی صلاحیتوں کا بہترین مظاہرہ کیا جبکہ میرا نے اپنے کردار میں حقیقت کا رنگ بھر دیا ہے۔

شان شاہد کا کہنا تھا کہ فلم کی کہانی معاشرتی اور نفسیاتی پہلوؤں کو مؤثر انداز میں پیش کرتی ہے۔

واضح رہے کہ فلم ’سائیکو‘ عیدالاضحیٰ پر جیو فلمز کے تعاون سے سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00