Home اہم خبریںعدالت کا نجی بینک کو شہری کی رقم واپس کرنے کا حکم

عدالت کا نجی بینک کو شہری کی رقم واپس کرنے کا حکم

by Admin
0 comments
فائل فوٹو 

وفاقی آئینی عدالت میں آن لائن بینک فراڈ سے متعلق اہم کیس کی سماعت ہوئی جہاں عدالت نے نجی بینک کی اپیل مسترد کرتے ہوئے شہری کی رقم واپس کرنے کی ہدایت برقرار رکھی۔ 

جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔

دوران سماعت جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ سارے ہیکرز بینکوں کے سسٹم کے اندر ہی موجود ہوتے ہیں، اکاؤنٹ بعد میں کھلتا ہے لیکن ہیکرز کے پاس ڈیٹا پہلے پہنچ جاتا ہے۔

جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ میرا بھی ایک نجی بینک میں اکاؤنٹ تھا، مجھے بھی فراڈ کی کال آئی تھی، مجھے کہا گیا کہ او پی ٹی آیا ہے، وہ شیئر کریں ورنہ اکاؤنٹ بلاک ہو جائے گا، تین چار سال سے اکاؤنٹ میں کوئی ٹرانزیکشن نہیں ہوئی تھی تو کہہ دیا کہ بند کردیں۔

عدالت نے بینکنگ سیکیورٹی پر سخت سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ بینکوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے سسٹمز کو محفوظ بنائیں تاکہ شہریوں کی رقوم محفوظ رہ سکیں۔

وکیل نجی بینک نے کہا کہ شہری نے خود اپنی ایپ سے ٹرانزیکشن کی تھی، شہری کا موقف ہے کہ اس کا نمبر چوری ہوگیا تھا۔

جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ بینکنگ محتسب، صدر مملکت اور ہائیکورٹ نے بینک کےخلاف فیصلہ دیا ہے۔

وفاقی آئینی عدالت نے نجی بینک کی اپیل خارج کر دی۔

خیال رہے کہ لیہ کے رہائشی کے اکاؤنٹ سے 2022 میں15 لاکھ 34 ہزار روپے نکال لیے گئے تھے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00