Home انٹرٹینمنٹعلیزے شاہ کا شارٹ ہیئر کٹ ٹرینڈ پر طنز

علیزے شاہ کا شارٹ ہیئر کٹ ٹرینڈ پر طنز

by Admin
0 comments
علیزے شاہ—فائل فوٹو

پاکستانی اداکارہ علیزے شاہ نے پاکستانی شوبز انڈسٹری میں تیزی سے مقبول ہونے والے شارٹ ہیئر کٹ ٹرینڈ پر تنقید کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھیڑ دی۔

حالیہ برسوں میں مختصر بالوں کا فیشن اداکاراؤں میں خاصا مقبول ہوا ہے، اس ٹرینڈ کو سب سے پہلے ہانیہ عامر نے نمایاں کیا، جنہوں نے متعدد ڈراموں میں شارٹ ہیئر لک اپنایا، جبکہ بعض کرداروں کے لیے وِگز بھی استعمال کیں، بعد ازاں سجل علی، صحیفہ جبار خٹک اور صبور علی نے بھی مختصر بالوں کے انداز اپنائے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ علیزے شاہ خود بھی ماضی میں باب کٹ کروا چکی ہیں اور ڈرامہ تانا بانا میں شارٹ ہیئر لک میں نظر آ چکی ہیں، مگر اب انہوں نے اسی ٹرینڈ پر طنزیہ انداز میں تبصرہ کیا ہے۔

اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں علیزے شاہ نے لکھا ہے کہ خدا کے لیے اداکاراؤں سے متاثر ہو کر اپنے بال قربان کرنا بند کریں، آدھی اداکاراؤں نے وِگز لگائی ہوتی ہیں اور آدھی نے بال پن اپ کیے ہوتے ہیں، جو ایک آدھ نے واقعی بال کاٹے بھی ہیں، وہ تو بعد میں وِگ لگا لیں گی، مگر آپ لوگوں کو دوبارہ بال لمبے ہونے کے لیے 3 سال انتظار کرنا پڑے گا، اتنے چھوٹے بال کٹوانا ایک طرح کی خود کو دی جانے والی اذیت ہے۔

علیزے شاہ کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملا جلا ردِعمل سامنے آیا ہے، کئی صارفین نے کہا ہے کہ یہی ٹرینڈ خود علیزے شاہ نے شروع کیا تھا اور اب وہ اسی کے خلاف بات کر رہی ہیں۔

کچھ لوگوں نے ان کی بات سے اتفاق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ لڑکیوں کو حقیقت سے آگاہ کر رہی ہیں کہ اداکارائیں باآسانی وِگز استعمال کر لیتی ہیں، جبکہ عام لوگوں کے لیے ایسا ممکن نہیں ہوتا۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00