Home اہم خبریںفیفا کانگریس کا کھیل کے ذریعے دنیا کو متحد رکھنے کے پیغام کے ساتھ اختتام

فیفا کانگریس کا کھیل کے ذریعے دنیا کو متحد رکھنے کے پیغام کے ساتھ اختتام

by Admin
0 comments

کینیڈا کے شہر مونٹریال میں منعقد ہونے والی 76ویں فیفا کانگریس کا اختتام ہوگیا۔ 

اس موقع پر شرکاء کا کہنا تھا کہ کھیل کے ذریعے دنیا کو متحد رکھا جائے، شمالی امریکہ میں ہونے والا آئندہ فیفا ورلڈ کپ دنیا بھر کے لوگوں کو ہم آہنگی اور احترام کے جذبے کے ساتھ اکٹھا کرنے کا سبب بنے گا اور کھیل سے نسل پرستی کے خاتمے کے عزم کو بھی دہرایا گیا۔ 

فیفا ممبر ایسوسی ایشنز کے اجتماع کے موقع پر فیفا صدر کی امن اور اتحاد کی اپیل کانگریس کا نسل پرستی کے خلاف جنگ میں ہونے والی پیش رفت کا خیرمقدم کیا گیا۔ 

فیفا کے موجودہ صدر جیانی انفانٹینو نے2027ء میں دوبارہ انتخاب لڑنے کے ارادے کا اظہار بھی کیا۔ 

دریں اثناء پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے صدر سید محسن گیلانی نے وینکوور، کینیڈا میں منعقدہ یوئیفا کانگریس کے موقع پر اے ایف سی کے صدر شیخ سلمان بن ابراہیم الخلیفہ سے ملاقات کی۔ 

شیخ سلمان نے پاکستانی فٹ بال کے لیے اپنی مکمل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ پی ایف ایف کا استحکام ایشیائی فٹ بال فیملی کے لیے کلیدی ترجیح ہے۔ 

اے ایف سی کے صدر نے گزشتہ ایک سال کے دوران پی ایف ایف کی جانب سے کی جانے والی نمایاں پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اس عرصے کے دوران فیڈریشن نے متعدد محاذوں پر اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں جن میں فیفا ایرینا، پچوں کی تیاری، فیفا ای نیشنز لیگ میں شمولیت، پاکستان کی خواتین کی قومی ٹیم کی بہتری اور اقوام متحدہ کے تعاون سے مینٹل ہیلتھ کے لیے فٹ بال کے اقدام کا آغاز شامل ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ پی ایف ایف کی وینکوور میں سفارتی سرگرمیوں میں وسعت دینے کیلئے بھی پی ایف ایف کے صدر سید محسن گیلانی اور ان کے ساتھیوں نے تھائی لینڈ، گیانا، نمیبیا اور بارباڈوس کی فٹ بال ایسوسی ایشنز کے صدور سے ملاقاتیں کیں۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00