Home اہم خبریںقطری ایل این جی کی آمد سے ملکی معیشت کو سہارا ملنے کی توقع ہے، غیاث پراچہ

قطری ایل این جی کی آمد سے ملکی معیشت کو سہارا ملنے کی توقع ہے، غیاث پراچہ

by Admin
0 comments
فوٹو: فائل

قطری ایل این جی کی آمد سے پاکستان کو تقریباً 22 سے 50 ملین ڈالر کی بچت سے ملکی معیشت کو بڑا سہارا ملنے کی توقع ہے۔ 

آئل اینڈ گیس امور کے سینئر ماہر غیاث عبداللّٰہ پراچہ کا کہنا ہے کہ اس کامیابی پر وزیرِاعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل عاصم منیر، نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار اور وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے حالیہ ایران امریکا-اسرائیل کشیدگی کے تناظر میں پاکستان کے پہلے ایل این جی کارگو کی کامیاب آمد پر پاکستان کی سول اور عسکری قیادت کو سراہتے ہوئے اسے ملک کےلیے ایک بڑی اسٹریٹجک اور معاشی کامیابی قرار دیا۔ 

غیاث عبداللّٰہ پراچہ کا کہنا تھا کہ کم قیمت قطری ایل این جی انتظامات کے باعث پاکستان کو دو ایل این جی کارگو سے تقریباً 22 سے 50 ملین امریکی ڈالر کی بچت متوقع ہے، جس میں سے 22 ملین ڈالر فی کارگو درآمدی لاگت میں اور باقی متعلقہ آپریشنل اخراجات کی مد میں بچت ممکن ہوگی۔

انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے مزید کہا کہ اس سے قومی معیشت کو نمایاں ریلیف ملے گا، زرِ مبادلہ کے ذخائر مستحکم ہوں گے اور مہنگی خریداری پر انحصار کم کرنے میں مدد ملے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ مزید سستی ایل این جی کی دستیابی سے بجلی کی پیداوار میں بہتری آئے گی، صنعتی شعبے کو گیس کی فراہمی بہتر ہوگی اور توانائی کے اخراجات میں کمی آئے گی۔

اپنے بیان میں غیاث عبداللّٰہ پراچہ نے کہا کہ ملکی قیادت کی انتھک محنت اور مؤثر قیادت، مضبوط سفارتی رابطہ کاری اور بروقت فیصلوں نے علاقائی غیریقینی صورتحال کے باوجود پاکستان کو بلاتعطل اور نسبتاً کم لاگت پر ایل این جی کی فراہمی ممکن بنائی گئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ انتہائی حساس جغرافیائی اور سیاسی حالات کے باوجود آبنائے ہرمز سے پہلے ایل این جی کارگو کی تر سیل کی مثال قائم کی۔ یہ پاکستان کی مضبوط سفارتکاری اور عالمی امن کیلئے مخلص کو ششوں کا مظہر ہے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00