Home اہم خبریںلوگوں کے چاچا بولنے کو انجوائے کرتا ہوں، افتخار احمد

لوگوں کے چاچا بولنے کو انجوائے کرتا ہوں، افتخار احمد

by Admin
0 comments
فوٹو: اسکرین گریب

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز پشاور زلمی کے آل راؤنڈر افتخار احمد نے کہا ہے کہ لوگوں کے چاچا بولنے کو انجوائے کرتا ہوں۔

لاہور میں جیو نیوز سے گفتگو میں افتخار احمد نے کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں کافی زیادہ بولنگ کی اور تیاری کافی اچھی تھی۔

انہوں نے کہا کہ بیٹنگ کے ساتھ بولنگ پر زیادہ کام کیا، لوگوں کی محبت ہے کہ وہ چاچا بولتے ہیں اور میں انجوائے کرتا ہوں۔

زلمی آل راؤنڈر نے مزید کہا کہ مڈل آرڈر میں فرحان یوسف، اوپنر میں سمیر منہاس اور بولنگ میں علی رضا اس سیزن میں اچھا کھیل رہے ہیں اور وہ پاکستان کے لیےلمبا کھیل سکتے ہیں۔

ان کاکہنا تھا کہ پشاور کی مینجمنٹ نے کمبی نیشن بہت اچھا بنایا، ہمارے پاس ڈگ آؤٹ میں بھی اچھے کھلاڑی بیٹھے ہیں، ہم نے اپنی کرکٹ کھیلنی ہے جیسے کھیلتے آرہے ہیں۔

افتخار احمد نے یہ بھی کہا کہ کوشش ہوگی کہ لاہور کے خلاف بھی میچ جیتیں اور مورال ہائی رکھیں، ڈومیسٹک کرکٹ کے فٹنس ٹیسٹ میں سب سے اچھی فٹنس تھی اور 85 فیصد رزلٹ تھا۔

انہوں نے کہا کہ کوشش یہی ہے کہ پاکستان کے لیے کھیلوں اور ابھی مزید 7، 8 سال تک کھیل سکتا ہوں۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00