Home انٹرٹینمنٹمائیکل جیکسن کی زندگی پر بننے والی پہلی بائیو پِک ’’مائیکل‘‘ ریلیز کردی گئی

مائیکل جیکسن کی زندگی پر بننے والی پہلی بائیو پِک ’’مائیکل‘‘ ریلیز کردی گئی

by Admin
0 comments

فوٹو: برطانوی میڈیا 

لیجنڈ گلوکار مائیکل جیکسن کی زندگی پر بننے والی پہلی بائیو پِک ’’مائیکل‘‘ ریلیز کردی گئی، فلم میں مائیکل جیکسن کا کردار ان کے بھتیجے جیفر جیکسن نبھا رہے ہیں۔

 شاندار میوزک، جذباتی کہانی اور ایک لیجنڈ کی زندگی سے متعلق فلم کی جھلکیوں نے 80ء اور 90ء کی دہائی کے مداحوں کے ساتھ ساتھ نئی نسل کو بھی اپنا دیوانہ بنا دیا ہے۔

فلم "مائیکل” دنیا کے سب سے با اثر فنکاروں میں سے ایک مائیکل جیکسن کی زندگی اور وراثت کی عکاسی کرتی ہے۔

یہ فلم موسیقی سے ہٹ کر مائیکل جیکسن کی زندگی کی کہانی بیان کرتی ہے، جس میں جیکسن فائیو کے مرکزی گلوکار کے طور پر ان کی غیر معمولی صلاحیت سے لے کر ایک ایسا فنکار بننے تک کا سفر دکھایا گیا ہے، جس کی تخلیقی اُمنگ نے اسے دنیا کا سب سے بڑا تفریح فراہم کرنے والا فنکار بننے کی انتھک جستجو پر گامزن رکھا۔

فلم میں اسٹیج سے ہٹ کر ان کی ذاتی زندگی اور ان کے ابتدائی سولو کیریئر کی کچھ یادگار پرفارمنسز کو بھی اجاگر کیا گیا ہے، جس سے ناظرین کو مائیکل جیکسن کو پہلے سے کہیں زیادہ قریب سے دیکھنے کا موقع ملتا ہے۔

انٹونی فوکوا کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم میں جیفر جیکسن، نیا لونگ، لارا ہیریئر اور جولیانا کرو ویلدی نے اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00