پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے سوشل میڈیا پر ایک دلچسپ واقعہ شیئر کر دیا، جس میں انہوں نے چیٹ جی پی ٹی کے ساتھ اپنی مزاحیہ گفتگو کی کہانی سنا دی۔
انسٹاگرام اسٹوریز میں ماہرہ خان نے بتایا ہے کہ میں نے کیمسٹری کے ایک سادہ سوال کے ذریعے چیٹ بوٹ کو ٹیسٹ کیا، تاہم ابتدائی طور پر اسے درست جواب دینے میں مشکل پیش آئی، بعد ازاں چیٹ جی پی ٹی نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے جواب درست کیا اور سلفر ڈائی آکسائیڈ کو صحیح قرار دیا۔
اداکارہ نے اس صورتِ حال کو مزاحیہ انداز میں پیش کرتے ہوئے مداحوں کو مشورہ دیا کہ وہ ہر بات کے لیے چیٹ جی پی ٹی پر انحصار نہ کریں، کیونکہ یہ بنیادی سوالات میں بھی الجھ سکتا ہے۔
مزید اسٹوریز میں انہوں نے کاربن مونو آکسائیڈ سے متعلق سوال بھی کیا، جہاں چیٹ جی پی ٹی نے دوبارہ معذرت کرتے ہوئے جواب درست کیا، جس پر ماہرہ خان نے you’re right again اور sorry جیسے جملوں کو نمایاں کر کے اسے مزید دلچسپ بنا دیا۔
ماہرہ خان نے ہنستے ہوئے اعتراف کیا کہ میرے اندر کا پڑھاکو اور ذہین انسان بار بار چیٹ بوٹ کو ٹیسٹ کرنے پر مجبور کر رہا تھا۔
یاد رہے کہ ماہرہ خان پاکستان کی صفِ اوّل کی اداکارہ ہیں، جو متعدد کامیاب پراجیکٹس میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔