Home انٹرٹینمنٹ36 سالہ معروف ماڈل پُرتشدد حملے میں قتل، ملزم گرفتار

36 سالہ معروف ماڈل پُرتشدد حملے میں قتل، ملزم گرفتار

by Admin
0 comments
برطانیہ میں پُرتشدد حملے میں قتل کیے گئے ماڈل لیوک ہارڈن—فائل فوٹوز

برطانیہ میں 36 سالہ ماڈل لیوک ہارڈن کو ایک پُرتشدد حملے میں ہلاک کر دیا گیا، یہ واقعہ لنکاشائر کے علاقے بیک اپ میں پیش آیا۔

قتل کے جاری مقدمے میں عدالت کو بتایا گیا کہ حملہ نہایت اچانک، تیز اور بے حد سفاکانہ تھا، جس کے باعث متاثرہ شخص کو اپنے دفاع کا کوئی موقع نہیں ملا۔

استغاثہ کے مطابق ملزم کو واقعے کے 2 روز بعد ملک چھوڑنے کی کوشش کرتے ہوئے مانچسٹر ایئر پورٹ سے گرفتار کیا گیا۔

پریسٹن کراؤن کورٹ میں جاری مقدمے کے دوران بتایا گیا کہ 26 سالہ ملزم بھیکیسانی ماتابسوانا نے قتل کے الزام سے انکار کیا ہے۔

عدالتی کارروائی میں بتایا گیا کہ دونوں افراد ہالووین پارٹی میں شریک تھے اور ایک دوسرے کو نہیں جانتے تھے۔

شواہد کے مطابق مقتول نشے کی حالت میں کلب سے باہر نکلا اور کچھ دیر بعد نیو چرچ روڈ پر اس پر حملہ کیا گیا، عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اسے زمین پر گرا کر سر پر لاتیں ماری گئیں۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ میں سر اور چہرے کی شدید چوٹوں، فریکچرز اور دماغ میں سوجن کی تصدیق کی گئی۔

مقدمہ تاحال جاری ہے اور جیوری مزید شواہد کا جائزہ لے رہی ہے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00