Home اہم خبریںمستفیض الرحمان، ناہید رانا بقیہ میچز میں دستیاب نہیں، بی سی بی

مستفیض الرحمان، ناہید رانا بقیہ میچز میں دستیاب نہیں، بی سی بی

by Admin
0 comments

فائل فوٹو

بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کا کہنا ہے کہ مستفیض الرحمان اور ناہید رانا پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) الیون  کے بقیہ میچز میں دستیاب نہیں ہوں گے۔

بنگلادیش کے فاسٹ بولر اور پی ایس ایل میں لاہور قلندرز میں شامل مستفیض الرحمان کا میڈیکل معائنہ کیا گیا۔

بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے میچ کے بعد میڈیکل اسٹاف نے مستفیض الرحمان کا معائنہ کیا، مستفیض الرحمان کا اسکین کیا جائے گا۔

بی سی بی کا کہنا ہے کہ مستفیض الرحمان بی سی بی میڈیکل اسٹاف کی نگرانی میں ری ہیب میں حصہ لیں گے، ان کا پی ایس ایل کے لیے جاری شدہ این او سی ختم کر دیا گیا، مستفیض الرحمان پی ایس ایل کے باقی میچز کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔

بنگلادیش کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ فاسٹ بولر ناہید رانا بھی پی ایس ایل میچز کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے، ناہید رانا کو پی ایس ایل کے باقی میچز کے لیے ریلیز نہیں کیا جا رہا ہے۔

بی سی بی کا کہنا ہے کہ ناہید رانا کے این او سی میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں تیاری کو مدنظر رکھ کر کی گئی۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00