Home اہم خبریںپی ایس ایل 11 میں بقا کی جنگ، کراچی نے لاہور کو شکست دے دی

پی ایس ایل 11 میں بقا کی جنگ، کراچی نے لاہور کو شکست دے دی

by Admin
0 comments
کولاج فوٹو بشکریہ پی ایس ایل / ایکس

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 کے اہم میچ میں کراچی کنگز نے ایونٹ میں اپنی بقا کی جنگ لڑتے ہوئے لاہور قلندرز کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ 

قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 199 رنز بنائے۔ فخر زمان 61 اور عبداللہ شفیق 62 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ 

کراچی کنگز کی جانب سے معین علی نے دو جبکہ حسن علی اور رضا اللہ نے ایک ایک وکٹ لی۔ 

کنگز نے 200 رنز کا ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر 19ویں اوور میں حاصل کرلیا، کپتان ڈیوڈ وارنر نے 63 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی۔

خوشدل شاہ نے اختتامی لمحات میں ناممکن کو ممکن بنادیا اور دھواں دار اننگز کھیل کر لاہور قلندرز کے لیے جیت کو خواب بنادیا۔

خوشدل نے صرف 14 گیندوں کا سامنا کیا اور ناقابلِ شکست 44 رنز بناڈالے جس میں 5 چھکے اور 2 چکے شامل تھے۔ ان کے علاوہ معین علی 39، سلمان علی آغا اور اعظم خان نے 14، 14 جبکہ ریزا ہینڈرکس 10 اور جیسن روئے نے 9 رنز بنائے۔    

لاہور قلندرز کی جانب سے عبید شاہ نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ڈینیئل سیمس اور حارث رؤف نے ایک ایک وکٹ لی۔ 

کراچی کنگز کے خوشدل شاہ کو دھواں دار اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00