Home اہم خبریںمعرکہ حق کے بعد دنیا نے پاکستانی عسکری قوت جان لی، اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان

معرکہ حق کے بعد دنیا نے پاکستانی عسکری قوت جان لی، اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان

by Admin
0 comments

اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ معرکہ حق کے بعد دنیا نے پاکستان کی عسکری قوت کو جان لیا ہے۔

لاہور میں تقریب سے خطاب میں اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ جب بھی بھارت میں انتخابات ہوتے ہیں تو وہ فالس فلیگ آپریشن کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نوجوان خواب دیکھے بغیر کس طرح دنیا فتح کرسکتا ہے، خواب تو نوجوانوں کو تعمیر وطن کےلیے ابھارتے ہیں۔

ملک محمد احمد خان نے مزید کہا کہ معرکہ حق کے بعد دنیا نے پاکستان کی عسکری قوت کو جان لیا، آج ہر پاکستانی پوری دنیا میں فخر سے سر اٹھا کر چل سکتا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ فتح مبین پر قوم کو مبارکباد دیتا ہوں، اس دن ملکی آزادی، قومی غیرت و حمیت کا تحفظ کیا گیا۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے یہ بھی کہا کہ مودی پہلگام جیسے واقعات کو جواز بناکر حملہ کردیتا ہے،فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بھارت سے جنگ کا فیصلہ درست تھا ،وزیراعظم شہبازشریف کی شاندار سفارت کاری بڑی کامیابی ہے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00