Home اہم خبریںمودی سے سوال کرنے پر ناروے کی صحافی کے 2 سوشل میڈیا اکاؤنٹس معطل

مودی سے سوال کرنے پر ناروے کی صحافی کے 2 سوشل میڈیا اکاؤنٹس معطل

by Admin
0 comments

— فائل فوٹو 

بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی کو بھرے مجمع میں آئینہ دکھانے والی ناروے کی صحافی ہیلی لینگ کے 2 سوشل میڈیا اکاؤنٹس معطل کر دیے گئے۔

ہیلی لینگ نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر اپنے اکاؤنٹس معطل ہونے کے اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ سارا دن میں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر لاگ ان ہونے کے لیے جدوجہد کی اور اب میرا اکاؤنٹ معطل کر دیا گیا ہے۔

اُنہوں نے لکھا ہے کہ میں نے اس سے پہلے کبھی اس کا تجربہ نہیں کیا لیکن پریس کی آزادی کے لیے یہ ایک بہت چھوٹی قیمت ہے جو میں نے ادا کی ہے۔

فوٹو — اسکرین گریب
فوٹو — اسکرین گریب

ہیلی لینگ نے اپنی ایک اور پوسٹ میں لکھا ہے کہ میرے فیس بک اور انسٹاگرام دونوں اکاؤنٹس کو معطل کر دیا گیا ہے، میں زیادہ سے زیادہ بھارتی صارفین کو جواب دینا چاہتی تھی، لیکن اب جوابات دینے میں تاخیر ہو گی۔

انہوں نے اس حوالے سے ایک بھارتی صحافی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت میں صحافی بہت دباؤ میں کام کر رہے ہیں اور بہت سارے صحافی مارے بھی جا چکے ہیں، بھارت میں صحافیوں کو درپیش خطرات پر عالمی سطح پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

 ہیلی لینگ نے کہا ہے کہ اسی لیے ضروری ہے کہ جب اس طرح کے طاقت ور لوگ ناروے آئیں تو ان سے سوال کیے جائیں۔

واضح رہے کہ اب تک ’میٹا‘ نے ہیلی لینگ کے اکاؤنٹس کو معطل  کرنے کی کوئی  وجہ نہیں بتائی لیکن ناروے کی صحافی کے 2 اکاؤنٹس معطل ہونے کی جو 2  بنیادی وجوہات سامنے آ رہی ہیں ان میں انتہا پسند بھارتی صارفین کی جانب سے ناروے کی صحافی پر شدید تنقید اور جواب میں ناروے کی صحافی کا مسلسل ردِعمل شامل ہے۔

یعنی جب ہیلی لینگ اپنے اکاؤنٹس سے بھارتی ناقدین کے کمنٹس اور میسجز کا مسلسل جواب دے رہی تھیں تو ان سوشل پلیٹ فارمز کے الگورتھم نے دونوں اکاؤنٹس یہ سمجھ کر معطل کر دیے کہ ان اکاؤنٹس کو بوٹ کے ذریعہ آپریٹ کیا جا رہا ہے یا پھر یہ جعلی اکاؤنٹ ہیں۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00