امریکی صدر ٹرمپ نے آبنائے ہرمز میں پھنسے بحری جہازوں کو نکالنے کے لیے پراجیکٹ فریڈم عارضی طور پر روکنے کا اعلان کر دیا ہے۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وہ یہ اعلان ایران کے ساتھ اتفاق رائے کے بعد کر رہے ہیں۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ مکمل اور حتمی معاہدے کے لیے بڑی پیش رفت ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ وہ پروجیکٹ فریڈم روکنے کا اعلان پاکستان اور دیگر ملکوں کی درخواست پر کر رہے ہیں۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ امریکا کی جانب سے ایران کی ناکہ بندی پوری قوت اور اثر کے ساتھ جاری رہے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکا اب پروجیکٹ فریڈم مختصر مدت کے لیے روک دے گا اور اس دوران امریکا دیکھے گا کہ ایران کے ساتھ کوئی معاہدہ حتمی شکل اختیار کرتا ہے یا نہیں اور اس پر دستخط ہوتے ہیں یا نہیں۔