Home اہم خبریںمیرے پاس وقت ہے لیکن ایران کے پاس نہیں ہے، ٹرمپ

میرے پاس وقت ہے لیکن ایران کے پاس نہیں ہے، ٹرمپ

by Admin
0 comments

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ میرے پاس وقت ہے لیکن ایران کے پاس نہیں ہے، وقت تیزی سے گزر رہا ہے۔

صدر ٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایرانی بحریہ سمندر کی تہہ میں جاچکی ہے اور ایرانی فضائیہ بھی تباہ ہوچکی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈیل تب ہی ہوگی جب وہ امریکا، ہمارے اتحادیوں اور درحقیقت باقی دنیا کیلئے مناسب اور اچھی ہوگی۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے اینٹی ایئر کرافٹ اور ریڈار کا بھی خاتمہ ہوچکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ جو فیک نیوز دیکھ اور پڑھ رہے ہیں سمجھتے ہیں میں ایران جنگ ختم کرنے کیلئے پریشان ہوں۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ میں اس عہدے پر رہنے والا سب سے کم دباؤ میں رہنے والا شخص ہوں۔

انہوں نے کہا کہ امریکی بحریہ کو حکم دیا ہے کہ آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھانے والی ہر چھوٹی بڑی ایرانی کشتی کو تباہ کردیا جائے۔

امریکی صدر نے آبنائے ہرمز پر امریکا کے مکمل کنٹرول کا بھی دعویٰ کردیا، ایک اور بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی رہنماؤں کے درمیان اختلافات کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ ایران میں سخت گیر اور اعتدال پسندوں کے درمیان شدید اختلافات ہیں۔

انہوں  نے کہا کہ سخت گیر عناصر میدانِ جنگ میں بری طرح ناکام ہو رہے ہیں، اعتدال پسند رہنما، جو اتنے معتدل نہیں ہیں ، ان کو پذیرائی مل رہی ہے، ایران کی سب سے بڑی مشکل یہ ہے کہ اس کو پتا ہی نہیں ہے کہ اس کا رہنما کون ہے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00