Home اہم خبریںٹرمپ کو جنگ جاری رکھنے کیلئے کانگریس کی اجازت لینے میں ایک ہفتہ رہ گیا

ٹرمپ کو جنگ جاری رکھنے کیلئے کانگریس کی اجازت لینے میں ایک ہفتہ رہ گیا

by Admin
0 comments

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ : فوٹو اے ایف پی 

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو جنگ جاری رکھنے کے لیے کانگریس کی اجازت لینے میں ایک ہفتہ رہ گیا۔

 "وار پاورز ریزولوشن” کے تحت امریکی صدر کانگریس کی اجازت کے بغیر کوئی جنگ شروع تو کرسکتا ہے ، لیکن لازم ہے کہ 60 دن میں کانگریس سے اس کی اجازت لی جائے۔

 غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا میں جنگ کی حمایت تیزی سے کم ہو رہی ہے۔ ساتھ ہی ساتھ امریکی فوج نے جنگ کیلئےمزید 200 ارب ڈالرز مانگ رکھے ہیں۔

خیال رہے کہ 8 اپریل کو جنگ کے 40 دن بعد پاکستان کی ثالثی سے دو ہفتے کی جنگ بندی نافذ ہوئی، تاہم تہران اور واشنگٹن کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور کسی نتیجے پر نہ پہنچ سکا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یکطرفہ طور پر جنگ بندی میں توسیع کرتے ہوئے کہا کہ ان کی انتظامیہ اسلام آباد میں دوسرے دور کے مذاکرات کے لیے ایران کی تجویز کا انتظار کرے گی۔

تاہم تہران نے دوسرے دور کے مذاکرات کے لیے تاحال آمادگی ظاہر نہیں کی، اور حکام نے واشنگٹن کے حد سے زیادہ مطالبات اور ایران کے خلاف "بحری ناکہ بندی” کو جنگ کے خاتمے میں بڑی رکاوٹ قرار دیا ہے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00