Home اہم خبریںمیٹابولک سنڈروم کا شکار افراد میں کینسر کا خطرہ 30 فیصد تک بڑھ سکتا ہے: تحقیق

میٹابولک سنڈروم کا شکار افراد میں کینسر کا خطرہ 30 فیصد تک بڑھ سکتا ہے: تحقیق

by Admin
0 comments

— تصویر غیر ملکی میڈیا

ایک نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ میٹابولک سنڈروم میں مبتلا افراد کو کینسر کے بڑھتے ہوئے خطرے کا سامنا ہو سکتا ہے۔

یہ تحقیق جریدے ’سرکولیشن: آبادی کی صحت اور نتائج‘ میں شائع ہوئی ہے، جس کے مطابق میٹابولک سنڈروم بالخصوص کارڈیو ویسکولر-کڈنی-میٹابولک (CKM) سنڈروم کے شکار افراد میں کینسر ہونے کا خطرہ تقریباً 30 فیصد تک بڑھ سکتا ہے۔

میٹابولک سنڈروم دراصل کئی بیماریوں کا مجموعہ ہے، جن میں ہائی بلڈ پریشر، موٹاپا، کولیسٹرول کی خرابی (ڈس لپیڈیمیا)، ذیابیطس اور دیگر عوارض شامل ہیں۔

سی کے ایم سنڈروم میں ان مسائل کے ساتھ گردوں کی کمزور کارکردگی بھی شامل ہو جاتی ہے، جس سے مجموعی صحت پر منفی اثرات بڑھ جاتے ہیں۔

سائنس دانوں کے مطابق امریکا میں تقریباً 90 فیصد بالغ افراد میں سی کے ایم سنڈروم کا کم از کم ایک جزو پایا جاتا ہے۔

اس سنڈروم کا تعلق پہلے ہی دل کے امراض، گردوں کی ناکامی، فالج، ڈیمنشیا اور فیٹی لیور جیسی بیماریوں سے جوڑا جا چکا ہے، تاہم حالیہ تحقیق میں اس کا مضبوط تعلق کینسر کے خطرے سے بھی سامنے آیا ہے۔

تحقیق کے دوران جاپان میں تقریباً 14 لاکھ افراد کے ڈیٹا کا 3 سال سے زائد عرصے تک جائزہ لیا گیا۔

نتائج سے ظاہر ہوا کہ سی کے ایم سنڈروم کی شدت کے ساتھ کینسر کا خطرہ بھی بڑھتا جاتا ہے، یہ خطرہ اسٹیج 1 میں 3 فیصد، اسٹیج 2 میں 2 فیصد، اسٹیج 3 میں 25 فیصد اور اسٹیج 4 میں 30 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

مرکزی محقق کا کہنا ہے کہ ان تمام نظاموں میں خرابی علیحدہ علیحدہ بھی کینسر کے خطرے سے منسلک ہے، کیونکہ ان کے خطرے کے عوامل مشترک ہوتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ یہ تحقیق ظاہر کرتی ہے کہ سی کے ایم سنڈروم کے تحت خطرے کے عوامل کا جمع ہونا مختلف اقسام کے کینسر کی نشوونما میں کردار ادا کر سکتا ہے۔

ماہرین کے مطابق یہ حالت اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ دل، گردوں اور میٹابولک صحت آپس میں کس قدر جڑی ہوئی ہیں اور ان کے مشترکہ خطرے کے عوامل کینسر کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

ماہرین نے اس بات پر زور دیا ہے کہ صحت مند طرزِ زندگی اپنانا جیسے متوازن غذا، باقاعدہ ورزش اور بروقت طبی معائنہ ناصرف دل اور گردوں کے امراض کے خطرے کو کم کر سکتا ہے بلکہ کینسر کے امکانات کو بھی نمایاں طور پر گھٹا سکتا ہے۔


نوٹ: یہ مضمون قارئین کی معلومات کے لیے شائع کیا گیا ہے، صحت سے متعلق امور میں اپنے معالج کے مشورے پر عمل کریں۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00