Home اہم خبریںوجے وزیراعلیٰ تامل ناڈو کی حیثیت سے کل حلف اٹھائیں گے

وجے وزیراعلیٰ تامل ناڈو کی حیثیت سے کل حلف اٹھائیں گے

by Admin
0 comments

فوٹو: بھارتی میڈیا 

شوبز کی دنیا سے سیاست میں قدم رکھنے والے تھلاپتی وجے کل صبح تامل ناڈو کے وزیراعلیٰ کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے، جبکہ کم از کم 8 وزراء بھی ان کے ساتھ عہدہ سنبھال سکتے ہیں۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق حلف برداری کی تقریب اتوار کی صبح 10 بجے چنئی کے نہرو اسٹیڈیم میں منعقد ہونے والی ہے۔

گورنر راجندر وشواناتھ نے باضابطہ طور پر سی جوزف وجے کو تامل ناڈو کا وزیراعلیٰ مقرر کرتے ہوئے حکومت بنانے کی دعوت دی ہے۔ گورنر نے وجے سے 13 مئی تک اسمبلی میں اپنی اکثریت ثابت کرنے کے لیے بھی کہا ہے۔

یہ پیش رفت اُس وقت سامنے آئی جب وی سی کے اور انڈین یونین مسلم لیگ (آئی یو ایم ایل) نے ٹی وی کے کی حمایت کا اعلان کیا، جس کے بعد اتحاد کی نشستوں کی تعداد 234 رکنی اسمبلی میں 120 تک پہنچ گئی۔

اس سے قبل انڈین نیشنل کانگریس نے بھی منقسم مینڈیٹ کے بعد وجے کی حکومت کی حمایت کی تھی۔

پارٹی ذرائع کے مطابق اس فیصلے کی ایک وجہ وجے کے قائدِ حزبِ اختلاف راہول گاندھی کے ساتھ دیرینہ تعلقات بھی ہیں۔ دونوں کی پہلی ملاقات 2009 میں دہلی میں ہوئی تھی، جہاں گاندھی نے مبینہ طور پر وجے کو یوتھ کانگریس میں کردار کی پیشکش کی تھی۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00