Home اہم خبریںٹرمپ کی چینی صدر کو ستمبر میں دورہ وائٹ ہاؤس کی دعوت

ٹرمپ کی چینی صدر کو ستمبر میں دورہ وائٹ ہاؤس کی دعوت

by Admin
0 comments
ڈونلڈ ٹرمپ (دائیں) ، شی جن پنگ (بائیں) – فوٹو: سوشل میڈیا

صدر ٹرمپ نے چینی صدر کو ستمبر میں دورہ وائٹ ہاؤس کی دعوت دے دی۔ 

خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر اس وقت چین کے اہم دورے پر بیجنگ میں موجود ہیں۔ 

اس دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چینی صدر شی جن پنگ کو 24 ستمبر دورہ امریکا کی دعوت دی، انہوں نے ساتھ میں چینی خاتون اول کو بھی دورہ امریکا کی دعوت دی۔

خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چینی صدر شی جن پنگ سے بیجنگ کے گریٹ ہال میں اہم ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے سے ہاتھ ملایا۔ 

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چینی صدر شی جن پنگ نے کہا کہ چین اور امریکا کو ایک دوسرے کا حریف نہیں بلکہ شراکت دار بننا چاہیے، امریکی وفد کو چین میں خوش آمدید کہتے ہیں۔

چینی صدر شی جن پنگ نے یہ بھی کہا کہ تائیوان کا مسئلہ چین امریکا تعلقات میں سب سے اہم ہے۔  تائیوان کا مسئلہ درست طریقے سے نہ سنبھالا تو امریکا و چین کشیدگی کی طرف جا سکتے ہیں۔

بیجنگ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ آج بہت بہترین دن ہے، چینی صدر میرے بہت اچھے دوست ہیں۔

چین کے صدر شی جنگ پنگ سے وفود کی سطح پر ملاقات کے دوران امریکی صدر نے کہا ہے کہ ہمارے تعلقات ہمیشہ اچھے رہے ہیں، جب بھی مشکلات آئیں مل کر انہیں حل کیا، لوگ نہیں جانتے کہ جب بھی ہمیں کوئی مسئلہ درپیش ہوا، ہم نے جلدی حل کر لیا۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00