Home اہم خبریںپاکستانی منچلوں نے سوشل میڈیا پر جے ڈی وینس کو پاکستانی بنا دیا

پاکستانی منچلوں نے سوشل میڈیا پر جے ڈی وینس کو پاکستانی بنا دیا

by Admin
0 comments
—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

امریکا ایران مذاکرات کے پہلے مرحلے کے لیے اسلام آباد آنے والے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور اگلے مرحلے کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی متوقع پاکستان آمد کے حوالے سے سوشل میڈیا پر میمز کا طوفان آ گیا۔

ان میمز میں پاکستانیوں نے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کو اپنا بنا لیا۔

آرٹیفیشل انٹیلیجنس (AI) کی تخلیقی دنیا میں جے ڈی وینس پاکستانیوں کے رنگ میں رنگ گئے جہاں انہیں کہیں بیف کڑاہی اور انڈا پراٹھا کھاتے ہوئے تو کہیں مٹکا چائے پیتے دکھایا گیا ہے۔

امریکی نائب صدر کو کہیں چپلی کباب کھاتے تو کہیں پاپڑ کے پیکٹ پر بھی دکھایا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر میمز میں امریکی نائب صدر کو سائیکل رکشے اور بس کی بھی سواری کرا دی گئی۔

یہی نہیں پاکستانی منچلوں کی طرح انہیں بائیک پر کرتب کا مظاہرہ کرتے بھی دکھایا گیا ہے۔

ایک اور وائرل میم میں دکھایا گیا ہے کہ امریکی نائب صدر کراچی کی سڑکوں کی ابتر حالت دیکھ کر اسے ایران کی تباہی کے مناظر سمجھ بیٹھے۔

علاوہ ازیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پاکستان آمد کے حوالے سے بھی سوشل میڈیا پر میمز بنانے کا سلسلہ جاری ہے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00