Home اہم خبریںرواں ہفتے مہنگائی میں 0.33 فیصد کی کمی

رواں ہفتے مہنگائی میں 0.33 فیصد کی کمی

by Admin
0 comments
— فائل فوٹو 

وفاقی ادارۂ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی۔

ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی میں 0.33 فیصد کی کمی ہوئی ہے۔

ادارۂ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ملک میں مہنگائی بڑھنے کی سالانہ شرح 13.98 فیصد پر پہنچ گئی ہے، گزشتہ ہفتے تک ملک میں مہنگائی بڑھنے کی سالانہ شرح 12.16 فیصد تھی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک ہفتے میں 19 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، 9 اشیاء سستی اور 23 کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں آلو 3.13 فیصد، بریڈ 0.91 فیصد اور کوکنگ آئل 0.69 فیصد مہنگا ہوا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ انڈے، مٹن، چکن اور گھی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا۔

رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتے ٹماٹر 27.65 فیصد اور پیاز 9.35 فیصد سستی ہوئی جبکہ ڈیزل، ایل پی جی، آٹے اور چینی کی قیمتوں میں بھی کمی ہوئی۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00