Home اہم خبریںپاکستان سمیت 14 اسلامی ممالک کی مقبوضہ بیت المقدس میں صومالی لینڈ سفارتخانے کے افتتاح کی مذمت

پاکستان سمیت 14 اسلامی ممالک کی مقبوضہ بیت المقدس میں صومالی لینڈ سفارتخانے کے افتتاح کی مذمت

by Admin
0 comments
فوٹو: سوشل میڈیا

14 اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ نے مقبوضہ بیت المقدس میں نام نہاد صومالی لینڈ کے سفارتخانے کے افتتاح کی شدید مذمت کی ہے۔  

اپنے مشترکہ بیان میں 14 اسلامی ممالک، جن میں پاکستان، مصر، سعودی عرب، قطر، اردن، لبنان، ترکیہ، انڈونیشیا، جبوتی، صومالیہ، فلسطین، عمان، سوڈان اور یمن بھی شامل ہیں، نے مشترکہ اعلامیہ میں مقبوضہ بیت المقدس میں نام نہاد ’صومالی لینڈ‘ سفارتخانے کے افتتاح کی شدید مذمت کی ہے۔ 

اعلامیہ کے مطابق نام نہاد ’صومالی لینڈ‘ کا مقبوضہ بیت المقدس میں سفارتخانہ عالمی قانون کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ نام نہاد ’صومالی لینڈ‘ کا مقبوضہ بیت المقدس میں سفارتخانہ عالمی قراردادوں کی بھی خلاف ورزی ہے۔ 

مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ بیت المقدس کی قانونی اور تاریخی حیثیت بدلنے کی یکطرفہ کوشش مسترد کرتے ہیں، مشرقی بیت المقدس 1967 سے مقبوضہ فلسطینی علاقہ ہے۔

مشترکہ اعلامیہ کے مطابق مشرقی بیت المقدس کی حیثیت تبدیل کرنے کے تمام اقدامات کالعدم اور غیر قانونی ہیں، بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے خلاف کوئی بھی اقدام تسلیم نہیں کیا جائے گا۔

مشترکہ اعلامیہ کے مطابق وفاقی جمہوریہ صومالیہ کی وحدت، خود مختاری اور علاقائی سالمیت کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔

مشترکہ اعلامیہ کے مطابق صومالیہ کی خود مختاری اور سرزمین کے اتحاد کو نقصان پہنچانے والا ہر یکطرفہ اقدام مسترد کرتے ہیں اور وفاقی جمہوریہ صومالیہ کے اتحاد، خود مختاری اور علاقائی سالمیت کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00