Home اہم خبریںپاکستان ویمن نے زمبابوے ویمن کو 153 رنز سے ہرادیا

پاکستان ویمن نے زمبابوے ویمن کو 153 رنز سے ہرادیا

by Admin
0 comments

پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان ویمن نے زمبابوے ویمن کو 153 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے دی۔ پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے پانچ وکٹ پر 237 رنز بنائے۔ زمبابوے کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں 84 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

کراچی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان ویمن نے پہلے کھیلتے ہوئے پانچ وکٹ پر 237 رنز بنائے۔ یہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں پاکستان کا سب سے بڑا اسکور ہے۔

پاکستان کی جانب سے عائشہ ظفر نے 47 گیندوں پر 15 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے سنچری بنائی۔ وہ پاکستان کی جانب سے ویمن ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں تیز ترین سنچری بنانے والی بیٹر بن گئیں۔

عالیہ ریاض نے 23 گیندوں پر 48 رنز بنائے جبکہ گل فیروزہ نے 37 رنز کی اننگز کھیلی۔

جواب میں زمبابوے ویمن ٹیم 19ویں اوور کی دوسری گیند پر 84 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ نتاشا ٹومبا 24 اور آدیل زمنو 18 رنز بناکر نمایاں رہیں۔

پاکستان کی جانب سے فاطمہ ثناء نے تین، سعدیہ اقبال اور نتالیہ پرویز نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ 

پاکستان ویمن اور زمبابوے ویمن کے درمیان ہونے والے میچز پاکستان کے پہلے اسپورٹس چینل جیو سوپر پر براہ راست نشر کیے جارہے ہیں۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00