Home اہم خبریںہائی کمشنر ڈاکٹر فیصل کی سبکدوشی پر کمیونٹی میں تذبذب، حکومتی فیصلے پر ناراضگی

ہائی کمشنر ڈاکٹر فیصل کی سبکدوشی پر کمیونٹی میں تذبذب، حکومتی فیصلے پر ناراضگی

by Admin
0 comments
پاکستان کے سبکدوش ہائی کمشنر برائے برطانیہ ڈاکٹر محمد فیصل(فائل فوٹو)۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کے ہائی کمشنر برائے برطانیہ ڈاکٹر محمد فیصل اپنا عہدے سے سبکدوشی کے بعد اسلام آباد روانہ ہو گئے ہیں، ڈاکٹر محمد فیصل نے اگست 2023 میں یہ عہدہ سنبھالا تھا اور اپنی تعیناتی کے پہلے ہی دن سے پاکستان کا وقار بلند کرنے کی کوششوں میں مصروف رہے۔ انہوں نے کمیونٹی کے اندر گروہ بندی اور سیاسی اختلافات میں پائی جانے والی تلخی کو کم کرنے کے لیے بھی بھرپور کردار ادا کیا۔

ذرائع نے تصدیق کی کہ ٹیپو عثمان کو ان کی جگہ نامزد کیا گیا ہے، جو اس وقت فارن سروس میں چیف آف پروٹوکول کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ ان کی تقرری کے لیے باضابطہ منظوری برطانوی حکام کو بھیج دی گئی ہے اور توقع ہے کہ وہ جلد ہی اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے۔

ڈاکٹر فیصل ایک تجربہ کار سفارتکار ہیں، جنہوں نے برطانیہ میں پاکستان کی سفارتی سرگرمیوں کی نگرانی ایک ایسے دور میں کی، جب سیاسی اور اوورسیز پاکستانیوں سے متعلق معاملات میں تعاون کے ساتھ ساتھ کئی چیلنجز بھی درپیش تھے۔ وہ اس سے قبل دفترِ خارجہ کے ترجمان بھی رہ چکے ہیں اور برطانیہ آنے سے پہلے جرمنی میں پاکستان کے سفیر کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔

گزشتہ سال پاک بھارت مختصر جنگ کے دوران وہ خبروں میں رہے۔ انہوں نے بی بی سی، اسکائی نیوز اور دیگر بین الاقوامی چینلز پر شرکت کر کے پاکستان کا مؤقف مؤثر انداز میں پیش کیا، جس پر انہیں سراہا گیا۔ اس کے علاوہ ایران، اسرائیل اور امریکہ کے درمیان کشیدگی کے دوران بھی انہوں نے عالمی میڈیا میں پاکستان کا مضبوط مؤقف اُجاگر کیا۔

ڈاکٹر فیصل نے برطانیہ میں پاکستانی کمیونٹی کے دلوں میں ایک خاص مقام بنایا۔ لوگ ان سے ملنے کے خواہشمند رہتے اور مختلف تقریبات میں انہیں بطور مہمانِ خصوصی مدعو کیا جاتا تھا۔ وہ کمیونٹی کے مسائل میں ذاتی دلچسپی لیتے اور ہر موقع پر پاکستان کے مؤقف کی نمائندگی کرتے نظر آتے۔

ان کی اچانک واپسی پر برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی میں افسوس اور تذبذب کی فضا دیکھنے میں آئی۔ کمیونٹی کے افراد کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر فیصل کی مدتِ تعیناتی اگست 2026 تک تھی اور ان کے اعزاز میں مختلف شہروں میں الوداعی تقریبات کا اہتمام کیا جا رہا تھا، جہاں انہیں اعزازات اور خراجِ تحسین پیش کیا جانا تھا۔تاہم ان کی غیر متوقع روانگی پر برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں نے شدید افسوس اور حکومتی فیصلے پر ناراضی کا اظہار کیا ہے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00