ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سلطنت عمان کے دورے کے بعد ماسکو روانگی کی بجائے واپس پاکستان پہنچ گئے۔
ایرانی حکام نے کہا ہے کہ عباس عراقچی دورہ پاکستان کے بعد روس جائیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایرانی وزیر خارجہ کا طیارہ بھی تہران سے اسلام آباد پہنچ رہا ہے، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کچھ گھنٹے قیام کے بعد ماسکو روانہ ہونگے۔
اس سے قبل ایرانی وزیر خارجہ پاکستان کی قیام امن کےلیے کوششوں کو خیر مقدم کہہ اور پاکستان کے دورے کو نہایت سود مند قرار دے چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایران کی جانب سے جنگ کو مستقل طور پر ختم کرنے کے لیے قابلِ عمل فریم ورک کے حوالے سے موقف پیش کیا۔
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ دیکھنا ہے کہ امریکا واقعی سفارت کاری کے لیے سنجیدہ ہے یا نہیں؟
ایرانی وزیر خارجہ عباس نے دورۂ اسلام آباد میں وزیرِ اعظم اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات کی تھی۔