اسرائیل نے غزہ کیلئے امدادی قافلے میں گرفتار غزہ فلوٹیلا ارکان کو یونان بھیجنےکا فیصلہ کیا ہے۔
تل ابیب سے عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیر خارجہ نے کہا کہ یونان کے قریب کھلے سمندر سے گرفتار کشتیوں کے قافلے کے ارکان کو یونان منتقل کیا جائے گا۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی حکام نے پہلے کہا تھا کہ گرفتار 175 فلوٹیلا ارکان کو اسرائیل منتقل کیا جائے گا۔
اسرائیلی وزیر خارجہ نے کہا کہ یونانی حکومت کے ساتھ معاہدے کے باعث ان افراد کوچند گھنٹوں میں یونان کے ساحل پر اتار دیا جائے گا۔