پاکپتن میں خاتون ٹیچر کے اغوا اور قتل کیس کا مرکزی ملزم کانسٹیبل زاہد پولیس حراست میں ہلاک ہوگیا۔
ڈی پی او پاکپتن جاوید اقبال چدھڑ نے کہا ڈاکٹرز کے مطابق ملزم کانسٹیبل زاہد سکھیرا کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی۔
انھوں نے مزید کہا کہ ملزم نے ساتھیوں سے مل کر خاتون ٹیچر کو اغوا کے بعد قتل کیا تھا۔
ڈی پی او کے مطابق ملزم کے خلاف مقتولہ خاتون ٹیچر کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج ہے۔ واقعے کے بارے میں کل پریس کانفرنس بھی کروں گا۔