Home اہم خبریںپرانا گولیمار میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

پرانا گولیمار میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

by Admin
0 comments

کراچی کے علاقے پاک کالونی، پرانا گولیمار میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، مقتول کی شناخت 22 سال کے مزمل کے نام سے ہوئی، پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کو گینگ وار گروپ نے نشانہ بنایا۔

پولیس کے مطابق پاک کالونی میں فائرنگ سے مزمل نامی نوجوان جاں بحق ہوگیا، مقتول کو تین موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کرکے قتل کیا، جائے وقوعہ سے گولیوں کے 5خول ملے ہیں۔

پولیس کے مطابق مقتول کے قتل میں پاک کالونی کا گینگ وار کاشف ڈاڈا گروپ ملوث ہے، اس ہی گروپ نے مزمل کو 6 ماہ قبل اغوا کیا تھا اور پھر تشدد کرکے چھوڑ دیا تھا۔

مقتول پر گینگ وار کاشف ڈاڈا گروپ کا الزام تھا کہ وہ اس کے مخالفین کے لئے کام کرتا ہے اور ان سے متعلق خبریں مخالف گروپ کو پہنچاتا ہے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00