Home انٹرٹینمنٹکئی بار ساتھی اداکاراؤں پر کرش ہوا: علی رحمٰن کا انکشاف

کئی بار ساتھی اداکاراؤں پر کرش ہوا: علی رحمٰن کا انکشاف

by Admin
0 comments

— فائل فوٹو 

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار علی رحمٰن خان نے انکشاف کیا ہے کہ میرا کئی ساتھی اداکاراؤں پر کرش تھا۔

علی رحمٰن خان نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے مختلف موضوعات پر دلچسپ گفتگو کی۔

شو کے دوران اداکار سے یہ سوال پوچھا گیا کہ کیا کبھی ایسا ہوا کہ آپ کو اپنی کسی ساتھی اداکارہ پر کرش ہو لیکن آپ نے اُنہیں یہ بتایا نہیں ہو؟

علی رحمٰن خان نے اس سوال کے جواب میں ہنستے ہوئے کہا کہ ایسا کئی بار ہوا اور ابھی بھی میں یہ نہیں بتاؤں گا کہ میرا کس کس پر کرش تھا۔

اداکار نے مزید کہا کہ ساتھی اداکاراؤں پر کرش ہوتا رہتا ہے، لیکن میں نے یہ کبھی کسی کو نہیں بتایا۔

علی رحمٰن خان نے یہ بھی کہا کہ ساتھی اداکاروں پر کرش ہونا ممکن ہے کیونکہ ہم سیٹ پر ایک ساتھ بہت زیادہ وقت گزارتے ہیں، لیکن نہ میں نے کبھی کسی کو یہ بتایا کہ مجھے آپ پر کرش ہے اور نہ ہی کسی نے مجھے آج تک یہ بتایا کہ اسے مجھ پر کرش ہے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00