Home اہم خبریںڈونلڈ ٹرمپ کا روس یوکرین کے درمیان 3 روزہ جنگ بندی کا اعلان

ڈونلڈ ٹرمپ کا روس یوکرین کے درمیان 3 روزہ جنگ بندی کا اعلان

by Admin
0 comments
—فائل فوٹوز

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان 3 روزہ جنگ بندی پر اتفاق ہو گیا ہے جو 9 مئی سے 11 مئی تک جاری رہے گی۔

عرب میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ جنگ بندی کے دوران ہر قسم کی فوجی کارروائیاں روک دی جائیں گی جبکہ دونوں ممالک 1، 1 ہزار جنگی قیدیوں کا تبادلہ بھی کریں گے۔

یوکرینی صدر وولودومیر زیلینسکی نے بھی جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کی تصدیق کر دی ہے۔

دوسری جانب روسی صدارتی معاون یوری اوشاکوف کا کہنا ہے کہ یہ معاہدہ امریکی انتظامیہ کے رابطوں کے بعد طے پایا ہے۔

واضح رہے کہ روس نے پہلے یومِ فتح کی تقریبات کے موقع پر 2 روزہ یک طرفہ جنگ بندی کا اعلان کیا تھا تاہم اب امریکی کوششوں سے دونوں فریق 3 روزہ جنگ بندی پر آمادہ ہو گئے ہیں۔

صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکرات جاری ہیں اور حالات بتدریج بہتری کی جانب بڑھ رہے ہیں۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00