Home انٹرٹینمنٹجنت مرزا کو اپنی فلم میں کاسٹ کرنا تباہی تھا: سید نور

جنت مرزا کو اپنی فلم میں کاسٹ کرنا تباہی تھا: سید نور

by Admin
0 comments

— فائل فوٹو 

معروف پاکستانی فلم ساز سید نور کا کہنا ہے کہ ٹک ٹاکر جنت مرزا کو اپنی فلم میں کاسٹ کرنا تباہی تھا۔

سید نور نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے اپنی فلم’تیرے باجرے دی راکھی‘ کی باکس آفس پر ناکامی کے بارے میں بھی بات کی۔

اُنہوں نے کہا کہ جنت مرزا کو اپنی فلم میں کاسٹ کرنا تباہی تھا، حالانکہ فلم بڑی محنت سے بنائی تھی لیکن لوگ اسے دیکھنے نہیں آئے۔

فلم ساز نے مزید کہا کہ لوگوں کا یہ نظریہ ہو گا کہ جنت مرزا تو ہمیں ٹک ٹاک پر بھی دیکھنے کو مل جاتی ہیں تو انہیں دیکھنے سنیما جا کر کیا کریں گے۔

اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ پہلے جو فلمیں ہوتی تھیں ان کے اپنے شائقین ہوتے تھے، لوگ باقاعدہ انتظار کیا کرتے تھے کہ فلاں کی فلم آئے گی تو جا کر دیکھیں گے، لیکن اب ایسی بات نہیں رہی کہ لوگ کسی اداکار کی فلم کا انتظار کریں۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00