Home اہم خبریںکپتانی کی آفر بعد کی بات، ابھی فوکس کل کا فائنل ہے، بابراعظم

کپتانی کی آفر بعد کی بات، ابھی فوکس کل کا فائنل ہے، بابراعظم

by Admin
0 comments
تصویر، پشاور زلمی فیس بک

پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) فرنچائز اور سیزن 11 کی فائنلسٹ پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم نے کہا ہے کہ ٹرافی اٹھانے کے لیے ہمیں اچھی کرکٹ کھیلنا ہوگی،کپتانی کی آفر بعد کی بات ہے، ابھی تو کل کے فائنل پر فوکس ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران بابراعظم نے کہا کہ سفر کافی اچھا رہا ہے کرکٹ اچھی کھیلی ہے، ہر میچ پریشر والا ہوتا ہے ڈو اینڈ ڈائی ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پہلے ٹاپ فور اور پھر ٹاپ ٹو میں آئے، اب فائنل کا بھی دباو یقینی بات ہے، فینز کی وجہ سے پر جوش ہیں فینز بھی انجوائے کریں گے اچھا ہوا ،انہیں اجازت ملی۔

پشاور زلمی کے کپتان نے مزید کہا کہ ہر ٹیم کا مائنڈ سیٹ مختلف ہوتا ہے حیدر آباد کے پہلے میچز اچھے نہیں گئے پھر مومنٹم پکڑا، ہمارا کمبی نیشن اور مومنٹم بنا ہوا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ اب لاہور میں کراچی کے مقابلے میں کنڈیشنز مختلف ہیں، ہم نے اپنے پلان کے مطابق کھیلنا ہے ہمیں تجربہ کھلاڑی دستیاب ہیں کوشل مینڈس اور بریسویل تجربہ کار کھلاڑی ہیں۔

بابراعظم نے یہ بھی کہا کہ کپتان پرفارم کرے تو یہ ٹیم کے لیے اچھا ہوتا ہے، ہر کپتان کی خواہش ہوتی ہے ٹرافی کو اٹھائے یہی میری خواہش ہے، ہمیں اس کے لیے اچھی کرکٹ کھیلنا ہو گی،چیزوں کو سادہ رکھنا ہو گا زیادہ سوچنا نہیں ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ تنقید کا کچھ نہیں کہہ سکتا ،یہاں اس کا جواب نہیں دوں گا، کروں تو تب بھی تنقید ہوتی ہے نہ کروں تب بھی ہوتی ہے۔

پشاور زلمی کے کپتان نے کہا کہ ہوم گراونڈ پرکھیلنے کا دباو نہیں ہوتا، حوصلہ ملتا ہے،سنا ہے ہاوس فل ہو گا، مزہ آئے گا، ایسے میں پرفارم کرنے کا مزہ آتا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ علی رضا اور فرحان یوسف پاکستان کا مستقبل ہیں، جس طرح لوگ چاہا رہے تھے یا جیسا میں چاہا رہا تھا ویسا پرفارم نہیں ہو رہا تھا۔

بابراعظم نے کہا کہ میں نے چیزوں کو سادہ رکھا ہے مائنڈ سیٹ بھی نارمل رہا، پرانی چیزوں پر زیادہ عمل کرنے کی ضرورت ہے، ہر کوچ کا مختلف مائنڈ سیٹ ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اوٹس گبسن نے کہا کہ اپنی گیم کو کھیلو اور انجوائے کرو،مصباح الحق بیٹنگ میں سب کو بتاتے ہیں اسی طرح اظہر محمود اور اظہر علی اپنا اپنا کام کر رہے ہیں۔

پشاور زلمی کے کپتان نے کہا کہ ہر کوئی اپنا اپنا بہترین دینے کی کوشش کر رہا ہے، ٹیلنٹ بہت ہے لیکن اس کی شناخت کرنا ضروری ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ فارمیٹ کے لحاظ سے شناخت کرنا ہے، یہ نہ ہو کہ ٹی ٹوینٹی ٹیلنٹ کو ٹیسٹ میں کھلائیں،ٹیلنٹ کو شناخت کر کے تمام مرحلوں کی کرکٹ کھلا کر انٹرنیشنل میں لانا چاہیے۔

بابراعظم نے کہا کہ فائنل میں آئے ہیں اور امید یہی ہے کہ جیتیں، ابھی مجھے جو رول دیا گیا ہے، میں اس کے مطابق کھیل رہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ہر نمبر کا تقاضا مختلف ہوتا ہے جب آپ قومی ٹیم کی طرف سے کھیل رہے ہوں تو اس کا تقاضا بھی مختلف ہوتا ہے ٹیم کو جس نمبر پر آپ درکار ہو اس پر کھیلنا چاہیے۔

پشاور زلمی کے کپتان نے کہا کہ کپتانی کی آفر بعد کی بات ہے، ابھی تو کل کے فائنل پر فوکس ہے،پاکستان کے مفاد میں جو ہو وہ ہونا چاہیے یہ نہیں جو آپ چاہا رہے ہیں وہ ہو۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00