چین نے امریکا کی طرف سے پانچ چینی آئل ریفائنریز پر عائد پابندیاں مسترد کردیں۔
ایرانی تیل کی تجارت سے منسلک پانچ چینی آئل ریفائنریز پر عائد امریکی پابندیوں پر عمل نہ کرنے کی ہدایت کردی گئی۔
چینی وزارت تجارت کا کہنا ہے کہ امریکی پابندیاں بین الاقوامی قوانین اور تعلقات کی خلاف ورزی ہیں۔
چینی وزارت تجارت کے مطابق امریکا ان کمپنیوں پر عائد پابندیوں کے فیصلے پر عمل درآمد نہیں کرسکتا۔
امریکی وزارت خزانہ نے چین کی پانچ آئل ریفائنریز پر اربوں ڈالر کا ایرانی تیل خریدنے کا الزام عائد کرتے ہوئے ان پر پابندی عائد کی تھی۔