Home اہم خبریںوزیراعلیٰ سندھ کا کراچی میں ریڈ لائن منصوبے کا ایک ہفتے میں تیسرا دورہ

وزیراعلیٰ سندھ کا کراچی میں ریڈ لائن منصوبے کا ایک ہفتے میں تیسرا دورہ

by Admin
0 comments

تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی میں ریڈ لائن منصوبے کا ایک ہفتے میں آج تیسرا دورہ کیا اور پراجیکٹ پر جاری کاموں کا جائزہ لیا۔

مراد علی شاہ نے ریڈ لائن کوریڈور کے ساتھ ٹریفک لینز کی مرمت اور بحالی کی ہدایت دی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ عوام کی تکلیف برداشت نہیں ہوتی، جہاں ضروری ہو بیریئر ہٹا کر یا ایڈجسٹ کر کے سڑک چوڑی کی جائے، صرف پیچ ورک نہیں، سڑک ایسی ہونی چاہیے کہ ٹریفک روانی سے چلے۔

دوسری جانب سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی عدالتی آرڈر کی وجہ سے ریڈ لائن پر اب کام نہیں رُکے گا، بھلے توہین عدالت ہو جائے۔

انہوں نے کہا کہ کام اب چلتا رہےگا، جولائی کے اختتام تک مکسڈ ٹریفک لین کھولنے کی کوشش کریں گے۔

شرجیل میمن نے کہا کہ ان کی حکومت نے ایک دن بھی کوتاہی یا سستی نہیں کی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ایف ڈبلیو او کی طرف سے کام اچھا اور تیز ہوتا ہے، ریڈ لائن پر جو ری ٹینڈرنگ ہوگی وہ طریقہ کار کے مطابق ہوگی۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00