پاکستان شوبز انڈسٹری کے اسٹار ببرک شاہ اور وینا ملک کی محبت کی کہانی ایک وقت میں پاکستانی فلم انڈسٹری کی سب سے زیادہ چرچوں میں رہنے والی داستانوں میں شمار ہوتی تھی۔
دونوں نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز ایک ساتھ کیا اور فلم محبتاں سچیاں میں ان کی آن اسکرین کیمسٹری نے مداحوں کے دل جیت لیے تھے، بعد ازاں یہی قربت حقیقی زندگی کی محبت میں بدل گئی۔
حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے ببرک شاہ نے اپنی اور وینا ملک کی ماضی کی یادوں سے پردہ اٹھایا۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ دونوں آج بھی ایک مشترکہ جائیداد کی وجہ سے ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں۔
ببرک شاہ کے مطابق میں نے اور وینا ملک نے مل کر ایک پلاٹ خریدا تھا جہاں ہم اپنا گھر تعمیر کر رہے تھے، اس پراپرٹی میں دونوں کا برابر کا حصہ ہے، تاہم گھر مکمل ہونے سے پہلے ہی دونوں کی راہیں جدا ہو گئیں۔
اداکار نے بتایا کہ علیحدگی کے باوجود وینا ملک نے کبھی اس معاملے میں میرے لیے کوئی مسئلہ پیدا نہیں کیا، اگر یہ پراپرٹی فروخت ہو جائے تو میں خوش ہوں گا، مگر فی الحال دونوں اب بھی اس مشترکہ جائیداد کے مالک ہیں۔
ببرک شاہ کی یہ گفتگو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جہاں مداح ایک بار پھر اس مشہور ماضی کی محبت کی کہانی کو یاد کر رہے ہیں۔